سینئر لیگی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے





جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کی حالیہ دفاعی شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک اجلاس میں کہا کہ سنجیدہ مسلمان ممالک کا ایک مضبوط اتحاد اس وقت نہایت ضروری تھا، اس معاہدے پر دونوں ممالک نے دستخط کرکے علاقے کی مستحکم ہونے کی نوید دی ہے اب مسلمانوں کا کوئی دشمن کسی بھی جارحیت کی جسارت نہیں کرے گا مسلمانوں کی طرف اور خاص طور پاکستان، سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی اقدام اس شیطانی طاقت کی تباہی ہوگی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی، اور یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ان کے درمیان رابطہ اور پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کیلئے ایک مشترکہ ویژن پایا جاتا ہے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نصف صدی سے زائد کی دفاعی شراکت داری اس وقت ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی معاہدہ اعلان کرتا ہے کہ’’کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘‘دفاعی معاہدہ روایتی طور پر علاقائی اتحاد جیسے نیٹو اور گلف کوآپریشن کونسل سے منسلک اجتماعی حفاظتی انتظامات کا آئینہ دار ہے، جو ممکنہ جارحین کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


