سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مایہ ناز سپنر باولر ثقلین مشتاق کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران اور کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی
سعودی عرب کے شہر الجبیل میں معاذ سپورٹس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کمیونٹی اراکین اور کھلاڑیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا جنون عالمی کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا اور جس طرح الجبیل میں معاذ سپورٹس کمیونٹی اسٹیڈیم اور اکیڈمیز کا قیام عمل میں لا رہی ہے اس سے کھلاڑیوں کو ایک بہتر ماحول میسر آئے گا
اس موقعہ پر تقریب کے آرگنائزر معاذ منیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سنئیرز پلئیرز کی رہنمائی میں کھیل کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں اور سعودی عرب میں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے میچز کے لیے تیار کریں
پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 میں کرکٹ کو شامل کیا گیا یے اور سپورٹس ڈپلومیسی سے پاک سعودی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقعہ ملے گا
تقریب سے معروف سعودی شخصیت سمیرہ عزیز اور معاذ سپورٹس کمیونٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر احمد اعجاز سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا
