سعودی عرب کے شہر میں ایک زمانے میں پاکستانی و برصغیر ک شعراء کی تعداد بہت زیادہ تھی ساتھ ہی پاکستان یا باہر سے آنے والے شعراء بھی یہاں مہمان نوازی کا شرف حاصل کرتے رہتے تھے۔اور ہر ہفتہ یا پندرہ روز میں معیاری شاعرے سننے کو ملتی تھی اب یہاں بہت سارے شاعر بھی نہیں چند ہیں مگر الحمداللہ معیاری شعر لکھتے اور پڑھتے ہیں، مگر محافل کم ہی ہوتی ہیں۔ شہر ریاض میں شعراء زیادہ ہیں مگر وہاں محافل کم ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں کبابش آرٹس کونسل کے روح رواں ملک علی خورشید نے اپنی ریسٹورانٹ میں پاکستان سے آئے ہوئے شاعر ندیم بھابھہ کیلئے شعر وشاعری کی محفل سجائی ۔ جسکی صدارت ریڈیو پاکستان کے سابق صدا کار اشفاق بدایونی نے کی مہمان خصوصی مہمان شاعر ندیم بھابھہ تھے مہمان اعزازی ماہر تعلیم چوہدری اللہ دتا وڑائیچ تھے جن شعراء کرام نے اپنے اشعار پیش کئے ان میں آفتاب ترابی، تاشفین، فیصل طفیل، اور ندیم بھابھہ تھے، اشفاق بدایونی نے صدراتی کلمات اداکئے، معروف قاری ڈاکٹر عبدالباسط نے دعاکرائی، پاکستان قونصلیٹ سے محمد عرفان نے اس موقع پر تقریر کی۔ محفل کا وقت 8 بجے دیا گیا مگر آغاز ساڑھے نوبجے ہوا۔

