ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے تینوں دریائوں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا ہم ان تمام افراد کے لیے سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ریسکیو کے ساتھ پاک فوج نے بھی سیلابی صورتحال میں ہمارا ساتھ دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے انسانی جانوں کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے۔ جبکہ دریائے چناب کا پانی مظفرگڑھ، ملتان کو متاثر کررہا ہے۔ آج سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے گا۔ راوی اور چناب کا پانی ہیڈ شیر شاہ اور ہیڈ سلیمانی میں داخل ہوگا۔ 4 ستمبر کو یہ سارا پانی ہیڈ پنجند میں داخل ہوگا۔ بارش کے بعد راوی، ستلج اور بیاس میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، اور ہفتے تک 10 لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ پہنچ جائے گا۔
