PAKISTAN

چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری تاریخی دورہ چین کیلئے لاہور سے تیانجن (Tianjin) پہنچ گئے۔ تیانجن پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے پھول پیش کیے۔ وزیراعظم نے بچوں کو پیار کیا۔ شہباز شریف  25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت‘  خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ شہباز شریف خطے میں موجود ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کے نئے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تبصرہ کریں

اوپر تک سکرول کریں

Discover more from Pakistan Journalists Forum

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading