جدہ میں پاک سعودی دوستی کا شاندار پروگرامُ سعودی مہمانوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت پاکستان بزنس فورم کمیونٹی کا مقبول فورم

جدہ(امیر محمد خانُ سےُ)
پاکستان بزنس فورم نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن پر مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور قومی دن جوش و خروش سے منایا۔
تقریب میں پاکستان کے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک مضبوط دینی رشتہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی اس کو اپنا پہلا گھر سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک دوسرے کی سر زمین کی عزت کی حفاظت کا عہد ہے یہ معاہدہ دراصل عالم اسلام کے اتحاد، یکجہتی اور امن کی ضمانت ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ تاریخ میں امر رہنے کا عمل ہے اس پر جتنا پاکستانیوں کو فخر ہے اتنا ہی سعودیوں کو بھی اس پر فخر ہے بلکہ عالم اسلام کو بھی فخر ہے۔
حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر مسلمان جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی ایثار اور اعتماد کا ہے۔ قبل ازیں فورم کے جنرل سیکرٹری سردار اقبال نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور قومی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی گھڑی آتی ہے تو سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ پاکستانی بھی سعودی عرب کے لیے اپنے اندر ایک خصوصی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ سعودی حکومت کو حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے۔
دیگر مقررین میں احمد العتیبی، ابو معاز، نواف العتیبی، صالح یوسف الزہرانی، محمد حنیف یار، انجینئر سجاد، عقیل آرائیں، انجم وڑائیچ اور افضل نے بھی سعودی قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو اور زیادہ بڑھانے کا اعادہ کیا۔
فورم صدر عبدالخالق لک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہر گزرتے سال کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات گہرے ہوتے جا رہے ہیں جس کا ثبوت حالیہ ہونے والے دفاعی معاہدے سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
تقریب کے اخر میں سعودی قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ کریں

اوپر تک سکرول کریں

Discover more from Pakistan Journalists Forum

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading