PM UPDATE BY SHAHID NAEEM

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (شاہدنعیم) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر.. ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیااستقبال کرنے والوں میں دیگر سعودی اعلی شخصیات بھی موجود تھیں، وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی ائیرفورس کی فضا میں سلامی، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی پائلٹس کا عربی زبان میں شکریہ ادا کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا، ائیرپورٹ لاونج میں وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، ،دونوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،استقبال کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستان سفیر احمد فاروق بھی شامل تھے۔
اس موقعے پر وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ریاض : وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات
قصر الیمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا استقبال کیا نیشنل گارڈ نے وزیراعظم شہبازشریف کو سلامی پیش کی، وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات جاری تھی

تبصرہ کریں

اوپر تک سکرول کریں

Discover more from Pakistan Journalists Forum

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading